مباہلے کے سلسلے میں قرآنی نغمہ۔ ویڈیو
عید مباہلہ کے موقع پر عالم اسلام کے تین ممتاز اور مایۂ ناز قاریان کرام مرحوم استاد عبد الباسط، مرحوم استاد مصطفیٰ اسماعیل اور مرحوم استاد شحات محمد انور کی خوبصورت آواز میں آیۂ مباہلہ کی تلاوت ملاحظہ فرمائیے۔
تاریخ بتاتی ہے کہ ۲۴ ذی الحجہ سنہ ۱۰ ہجری کو عیسائیوں اور ختم المرسلین اور آپکی آل طاہرین علیہم صلوات اللہ کے مابین مباہلہ ہوا، جسکا ذکر قرآن کریم کے سورۂ آل عمران کی آیت نمبر ۶۱ میں بھی ہوا ہے جسے آیۂ مباہلہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
مباہلہ کا مطلب ہے ایک دوسرے پر نفرین کرنا تاکہ جو باطل پر ہے اس پر اللہ کا غضب نازل ہو اور جو حق پر ہے اسے پہچانا جائے اور حق و باطل میں تشخیص کی جائے۔ مباہلہ کسی خاص فرقہ کی نہیں بلکہ مسلمانوں کی عید ہے۔
اس سلسلے میں قائد انقلاب اسلامی فرماتے ہیں:
"مباهلہ کے باب میں ایک اہم ترین نکتہ پیغمبر اکرمؐ عزیز ترین اشخاص کو منتخب کرتے ہیں اور معرکۂ استدلال کے لئے میدان میں لے کر آتے ہیں، تاکہ حق اور باطل کے درمیان تفریق اور واضح ہدایت سب کی نظروں کے سامنے آجائے۔
(قائد انقلاب اسلامی کا عید مباہلہ پر خطاب - 13 دسمبر 2009)