کرکوک، رضاکار فورس نے داعش کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا - ویڈیو
Feb ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
عراق کے کرکوک کے مرکز میں واقع رضاکار فورس حشد الشعبی کی چھاونی پر داعش کے خودکش حملہ آور نے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم رضاکار فورس کی بروقت کاروائی نے ایک بڑے حادثے کا سد باب کر دیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ داعش کا دہشت گرد خودکش بیلٹ باندھے ہوئے چھاونی میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے تاہم چھاونی کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے وہ فرار ہوتا ہے اور آخر میں خود کو دھماکے سے اڑا لیتا ہے۔