آئی اے ای اے اور قزاقستان کے درمیان یورینیئم بینک کے قیام کا معاہدہ
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
-
قزاقستان کے وزیر خارجہ یرلان ادریس اوف اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو
قزاقستان نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ مل کر کم افزودہ یورینیئم کا ایک بینک قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے وزیر خارجہ یرلان ادریس اوف اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے جمعرات کو دارالحکومت آستانہ میں اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں- ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے رکن ممالک کو کم افزودہ یورینیئم کا ایندھن فراہم کرنے کے لئے قزاقستان میں کم افزودہ یورینیئم کا ایک بینک قائم کرنے کے معاہدے پر جون کے مہینے میں دستخط کئے تھے-
ایک مہینے بعد قزاقستان کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا کہ ستائیس اگست کو اس بینک کا افتتاح کردیا جائے گا-
قزاقستان کی وزارت خارجہ کے مطابق کچھ ممالک اور " Nuclear Threat Initiative" تحت کے کرنے والے غیر سرکاری اداروں نے کم افزودہ یورینیئم کے اس بینک کے لئے ایک سو پچاس ملین ڈالر سے زیادہ رقم مختص کی ہے-
قزاقستان کے شہراوسکیمان سٹی کے اولبا میٹلرجیکل پلانٹ میں نوے ٹن کم افزودہ یورینیئم ذخیرہ کیا جائے گا-