Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ پاکستان اورہندوستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن بننے کی صورت میں معیشت اورتوانائی کے منصوبے زیادہ مفید ہوجائیں گے

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے دن ماسکو میں بین الاقوامی تعلقات کے سرکاری ادارے کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کے اجتماع سے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام شنگھائی تعاون تنظیم کی ترجیح ہے۔

سرگئی لاوروف کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور ہندوستان کو اس تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل ہوجائے تو معیشت اور توانائی کے منصوبے زیادہ کارگر ہو جائیں گے۔

 واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم پندرہ جون سنہ دو ہزارایک میں قزاقستان، چین، روس، تاجیکستان، اورازبکستان کی شرکت سے وجود میں آئی تھی۔

 اس وقت ایران، افغانستان، ہندوستان، پاکستان اورمنگولیا اس تنظیم میں مبصرکی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ بیلاروس، ترکی اور سری لنکا اس تنظیم کے مذاکراتی شریک شمار ہوتے ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان نے ستمبر دو ہزار چودہ میں باضابطہ طور پراس تنظیم کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست دی تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ٹیگس