Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • بوکو حرام دہشت گرد گروہ کے جرائم کا ایک دردناک منظر (فائل فوٹو(
    بوکو حرام دہشت گرد گروہ کے جرائم کا ایک دردناک منظر (فائل فوٹو(

نائیجیریا کے شمال مشرق میں بوکو حرام کے حملے میں تقریبا" سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں-

رشا ٹوڈے نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بوکو حرام گروہ کے دہشت گردوں نے نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو کے صدر مقام مائیڈوگوری شہر کے کئی دیہاتوں پر حملہ کرکے تقریبا" سو افراد کو ہلاک کردیا-


 رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ان دیہاتوں کے کچھ افراد جان بچاکر بھاگتے ہوئے مائیڈوگوری کے ایک دریا میں غرق ہوگئے- اطلاعات کے مطابق بوکو حرام گروہ نے اس حملے میں بچوں اور عورتوں کی ایک تعداد کو یرغمال بھی بنا لیا ہے لیکن ان کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے-



نائیجیریا کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں دو ہزار نو سے بوکو حرام گروہ کی مسلح کارروائیاں جاری ہیں- حکومت نائیجیریا کی طرف سے اس گروہ پر فوجی اور غیرفوجی مراکز پر حملوں میں ہزاروں افراد کے قتل کا الزام عائد ہے-

ٹیگس