مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کی تشویش
Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی میں شدت آنے اور فسلطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے حملے جاری رہنے پر تشویش ظاہر کی ہے-
کویت کی نیوز ایجنسی کونا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے، کہ جس کی سربراہی اس وقت روس کر رہا ہے، جمعے کو ایک بیان میں، مقبوضہ بیت المقدس کی کشیدہ صورتحال میں کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز اقدام سے پرہیز اور صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے-سلامتی کونسل کے اراکین نے پر بین الاقوامی قوانین کا مکمل طور احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور تمام متحارب فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں، مقدس مقامات میں کشیدگی کو کم کرنے اور تشدد کو روکنے کی سعی و کوشش کریں اور اس کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں-
واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے، کہ جس کے پندرہ اراکین ہیں، مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد کے فوری خاتمے اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کے قیام اور اشتعال انگیز اقدامات کی روک تھام کی ضمانت فراہم کرنے کے مقصد سے، ہر قسم کے ضروری اقدامات عمل میں لائے جانے پر تاکید کی ہے- انتہا پسند صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں نے حالیہ دنوں میں مسجد الاقصی پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور اب تک صیہونیوں کے حملوں میں سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں-