Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • بوکو حرام کے جرائم کی وجہ سے چودہ لاکھ بچے بے گھر
    بوکو حرام کے جرائم کی وجہ سے چودہ لاکھ بچے بے گھر

یونیسیف نے کہا ہے کہ بوکوحرام کے جرائم کی وجہ سے نائیجیریا اوراس کے ہمسایہ ممالک سے چودہ لاکھ بچے اپنے گھروں کو چھوڑکرجاچکے ہیں-

بچوں کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ بوکو حرام گروہ کے جرائم و مظالم کے خوف کی وجہ سے نائیجیریا اور اس کے ہمسایہ ممالک سے چودہ لاکھ بچے اپنے گھروں کو چھوڑکرجاچکے ہیں اوردر در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چودہ لاکھ بچوں میں سے پانچ لاکھ بچے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران بے گھرہوئے ہیں-

 اس رپورٹ کے مطابق بچوں اورعورتوں کی بڑی تعداد کو قتل کردیا گیا ہے یا ان کا اغوا کرلیا گیا ہے اوران کو خودکش بم دھماکے کرنے کے لئے مجبورکیا گیا ہے-

 اقوام متحدہ سے وابستہ دیگرتنظیموں کی طرح یونیسیف نے بھی اپنی رپورٹ میں بجٹ میں شدید کمی کی شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ اور بے گھر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لئے اس تنظیم کے درخواست شدہ بجٹ کی ستر فی صد رقم ابھی تک رکن ممالک نے ادا نہیں کی ہے-


ٹیگس