جنگ یمن کے خلاف احتجاج، برازیل نے سعودی سفیر کو ملک سے نکال دیا
Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
برازیل نے یمن پر آل سعود کی وحشیانہ جارحیت پر بطور احتجاج سعودی عرب کے سفیر کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔
نیوز ایجنسی اسنا نے یمن کے الاتحاد پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ برازیل نے پیر کے روز سعودی عرب کے سفیر ہشام القحطانی کو یمنی عوام کے قتل عام کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنے ملک سے نکال دیا ہے اور سعودی عرب میں متعین اپنے سفیر سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک واپس آجائیں-اسی طرح ایک اور رپورٹ کے مطابق میکسکو، نکاراگوا اور گوئٹے مالا نے بھی سعودی عرب کے سفیروں کو ملک نکال دیا ہے اور اپنے سفیروں کو سعودی عرب سے واپس بلا لیا ہے- ان ملکوں نے یمن پر آل سعود کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے ہیں-
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کئی عرب ملکوں کے ساتھ مل کر امریکہ کی ہری جھنڈی سے چھبیس مارچ سے یمن پر ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک ہزاروں بےگناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں-