Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت پر تاکید
    اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت پر تاکید

ہندوستان، جاپان، برازیل اور جرمنی کے سربراہوں نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاح کا نتیجہ حاصل ہونے تک اس حوالے سے ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گروپ چار کے رکن ممالک نے، جن مین ہندوستان، جاپان، برازیل اور جرمنی شامل ہیں اور جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ، آئندہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد تک اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں تبدیلی لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

 ان چاروں ملکوں کے رہنماؤں نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایک وسیع، قانونی اور موثر سلامتی کونسل دنیا سے مختلف بحرانوں کا خاتمہ کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان ممالک نے تاکید کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لئے ان کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔

ٹیگس