Oct ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • روس مغرب کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ
    روس مغرب کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپ کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے لئے تیار ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو مختلف معاملات پر یورپی ملکوں کے ساتھ مذکرات کی میز پیر بیٹھنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یورپ نے وزرات خانوں کی سطح پر روس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی رجحان ظاہر نہیں کیا ہے تاہم ماسکو اس بات کے لئے آمادہ ہے کہ مشترکہ مفادات کی غرض سے بات چیت شروع کی جائے۔


روسی وزیر خارجہ نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف امریکہ کی قیادت والے اتحاد کی کوششوں کو بھی لاحاصل قرار دیا۔
سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ مغرب روس کو الگ تھلگ کرنے میں ناکام ہوچکا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے صدر ولادی میر پوتن کا دورہ نیویارک اس کا واضح ثبوت ہے۔ روسی وزیر خارجہ کے بقول اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر محض چند گھنٹے کے دوران دس اجلاس ہوئے اور بہت سے ملکوں نے روس کے ساتھ تعلقات اور تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مارچ دوہزا چودہ میں جزیرہ کریمیہ کی یوکرین سے علیحدگی اور روس کے ساتھ الحاق نیز بحران یوکرین میں شدت کے بعد ، ماسکو اور یورپ کے درمیان تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

ٹیگس