سانحہ منیٰ کی تحقیقات ضروری ہیں، انڈونیشیائی وزیر مذہبی امور
انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے جح کے انتظامات کے حوالے سے سعودی حکام پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور لقمان حکیم سیف الدین نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حجاج کرام کی حفاظت کے حوالے سے بہت سے نقائص پائے ہیں جنہیں دور کئے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے سانحہ منیٰ کی وجوہات کے بارے میں کہا کہ اس سانحے کے اسباب و علل کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس عظیم سانحے کے بارے میں بہت جامع اور دقیق تحقیقات انجام دی جائیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ صورتحال میں انڈونیشیا کی حکومت نے سعودی حکومت کے سامنے چپ سادھ رکھی ہے اور اس میں سانحہ منیٰ کی تحقیقات کرانے کی طاقت نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چوبیس ستمبر کو عیدالضحی کے دن سعودی حکومت کی لاپرواہی کے نتیجے میں منیٰ میں پیش آنے والے سانحے میں ہزاروں حجاج کرام شہید ہوگئے تھے۔