Nov ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ
    شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ

امریکہ کے شہر شیکاگو میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم سے کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بار شیکاگو ٹربیون کے مطابق شکاگو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں ایک دو سالہ اور ایک گیارہ سال کا کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

شکاگو کے میئر رام امانوئل نے واقعات پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیار رکھنے کا امریکی قانون امریکی عوام کی اقدارکا مظہر ہونا چاہیے۔ مسلح حملے اور لڑائیاں شگاگو شہر کے لئے ایک  بڑی مشکل میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ غریب علاقوں میں مجرم پیشہ افراد کی وجہ سے اس شہر میں تشدد کی کاروائیاں دوسرے شہروں سے کہیں زیادہ ہیں۔

امریکی حکومت گذشتہ دوسالوں سے ہتھیار رکھنے کے قانوں میں تبدیلی کی کوشش کررہی ہے لیکن پارلیمنٹ میں ہتھیار بیچنے والی کمپنیوں کا اثرورسوخ اتنا زیادہ ہے کہ وہ اس قانوں میں تبدیلی میں بری طرح ناکام رہی ہے۔


ٹیگس