Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • فرانس: دہشت گردانہ حملوں پر فرانسوا اولاند کا رد عمل
    فرانس: دہشت گردانہ حملوں پر فرانسوا اولاند کا رد عمل

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ فرانس میں دہشت گردی کا مقابلہ بے رحمی کے ساتھ کیا جائے گا۔

فرانسیسی اخبار لو فیگارو کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فرانسوا اولاند نے فرانس میں کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ہفتے کی صبح کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ بے رحمی کے ساتھ اور کسی بھی طرح کے عفو و درگزر سے کام لئے بغیر کیا جائے گا۔

فرانسیسی صدر نے جمعے کی رات اور ہفتے کی صبح کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد گروپ بیس کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے انجام پانے والا اپنا دورہ ترکی منسوخ کردیا۔

واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایک اسٹیڈیم کے قریب دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ پیرس میں واقع ایک کنسرٹ ہال میں کم از کم ایک سو بیس یرغمالیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمےداری قبول کر لی ہے۔

ٹیگس