Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ: نیویارک میں پولیس اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا
    امریکہ: نیویارک میں پولیس اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد امریکہ کے شہر نیویارک میں پولیس اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں جمعے اور ہفتے کی رات کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد نیویارک میں پولیس اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ اس شہر میں ممکنہ حملوں کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

نیویارک پولیس کے حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کی ایک ٹیم کو شہر کے مصروف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ نیویارک کی پولیس نے مزید کہا ہے کہ اس شہر میں موجود فرانسیسی حکومت سے متعلق تمام سرکاری مراکز کی حفاظت کے لئے سخت انتظامات کر دیئے گے ہیں۔

ٹیگس