Nov ۱۵, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  •    امریکااور اسرائیل کو پیرس حملوں کی خبر تھی،روس

روس کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما گنادی زوگانوف نے کہا ہے کہ امریکی خفیہ اہلکاروں کو پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کا پتہ تھا لیکن وہ خاموش رہے۔

گنادی زوگانوف نے روس کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے خفیہ اہلکاروں خاص طور سے امریکا کی قومی سلامتی ایجنسی، این ایس اے، کے اہلکاروں کو پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے بارے میں پتہ تھا لیکن وہ عمدا" خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایس اے کو جو یورپ کے سیاسی لیڈروں سمیت دنیا کے دسیوں ملین افراد کی ٹیلی فونی بات چیت خفیہ طور پر سنتی ہے پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی پہلے سے اطلاع تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پیرس حملوں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے کیونکہ وہ اس واقعے سے اپنی پالیسیوں کی توجیہ کے لئے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ روسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نے کہا کہ امریکا یہ ثابت کرنا جاہتا ہے کہ یورپی ممالک بغیر واشنگٹن کے دہشت گردوں کے حملوں کا شکار ہوں گے اور ان کو دہشت گرد گروہوں کے مقابل اپنے دفاع کے لئے امریکا کی مدد کی ضرورت ہے۔
زوگانوف نے کہا کہ اگر امریکا چاہتا تو پیرس حملوں سے پہلے ہی ان کی منصوبہ بندی کی اطلاع فرانس کو دے سکتا تھا لیکن امریکا نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا اور خاموش رہا۔ انہوں نےکہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکی حکام پیرس حملوں سے فرانس اور پورے یورپ میں اپنے اثر و رسوخ میں وسعت کے لئے فائدہ اٹھائیں گے۔
روس کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما زوگانوف نے کہا کہ آئندہ نیٹو کی طاقت و توانائی میں مزید وسعت اور اس کے بجٹ میں ا‌ضافہ ہوگا اور واشنگٹن اس کو اپنے اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کرے گا۔
ادھر یہ بھی خبر ہے کہ فرانس کی یہودی سوسائیٹی کو پیرس حملوں کے بارے میں پہلے سے ہی پتہ تھا۔اس خبر کو ٹائمز اسرائیل نیوز ویب سائٹ نے مقبوضہ فلسطین میں مقیم ایک فرانسیسی صحافی جاناتھن سائمن سلم کے حوالے سے شائع کی ہے۔
دریں اثنا مغربی اور عبری ذرائع ابلاغ نے ایک اور نکتے کیطرف اشارہ کیا ہے۔ ان ذرائع ابلاغ نے پیرس میں ہونے والے حملوں کے ایک مرکز کے یہودی مالک کی طرف اشارہ کیا ہے۔ جاناتھن سلم نے اسرائیل ٹائمز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اس جگہ کو صیہونی فوجیوں کی مالی مدد کرنے والوں میں ایک قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اسرائیل کے پاس پیرس حملوں میں ملوث افراد کے بارے میں اطلاعات تھیں اور اس نے فرانس اور دیگر متعلقہ ممالک کو ان اطلاعات کے بارے میں بتادیا تھا۔

ٹیگس