Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
  • ملائشیا کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پیرس کے دہشتگردانہ حملوں میں  صیہونی ملوث ہیں۔
    ملائشیا کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پیرس کے دہشتگردانہ حملوں میں صیہونی ملوث ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے قدس کی غاصب صیہونی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس کے حملوں میں صیہونی ہاتھ ہے

انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ہرحالت میں فلسطینی سرزمینوں پر قابض رہنا چاہتے ہیں۔

ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ اس وقت تک دہشتگردانہ حملوں کا سلسلہ نہیں رک سکتا جب تک فلسطینیوں کو انکی سرزمینیں واپس کرنے کا کوئی نیا فارمولا سامنے نہیں آتا۔
یاد رہے پیرس میں جمعہ کے دن ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں میں 132 افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوئے ہین۔

داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے -

ٹیگس