Nov ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • فلپائن میں ایپک کا سربراہی اجلاس شروع
    فلپائن میں ایپک کا سربراہی اجلاس شروع

ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے کی اقتصادی تعاون کی تنظیم ایپک کا تیئیسواں سربراہی اجلاس سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں شروع ہو گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایک بہتر دنیا بنانا، بحرالکاہل کے اطراف کے علاقوں میں تجارت کو فروغ دینا، اقتصادی یکجہتی، سرمایہ کاری اور افرادی قوت میں اضافہ اس اجلاس کے اہم مقاصد میں شامل ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما، روسی وزیراعظم دمیتری میدودف، چینی صدر شی جین پینگ، جنوبی کوریا کے صدر پارک گئون ہی، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے سمیت اس تنظیم کے اکیس رکن ممالک کے سربراہ اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ اجلاس جمعرات کو بھی جاری رہے گا۔

دوسری جانب فلپائن کے عوام نے منیلا میں امریکی صدر باراک اوباما کی آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے  لگائے اور اس کی مداخلت پسندانہ خارجہ پالیسی کی شدید مذمت کی۔

ٹیگس