Nov ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں بم دھماکہ
    نائیجیریا میں بم دھماکہ

نائیجیریا میں منگل کی شام یولا شہر کے ایک مصروف علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں تیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نائیجیریا میں ریڈ کراس اور قومی امدادی مرکز کے مطابق یولا شہر کے علاقے جامبوتو میں ہونے والے اس بم دھماکے میں اسّی سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملے بوکو حرام گروہ کرتا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے چند روز قبل کہا تھا کہ عنقریب بوکو حرام کا خاتمہ ہو جائے گا۔ نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک سترہ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور چھبیس لاکھ سے زائد بےگھر ہو چکے ہیں۔ بوکو حرام نائیجیریا کے علاوہ اس کے ہمسایہ ممالک کیمرون، چاڈ اور نائیجر میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دے رہا ہے۔

ٹیگس