پیرس کے نواحی علاقے میں پولیس اور مشترکہ افراد کے درمیان جھڑپ متعدد افراد ہلاک اور زخمی
پیرس کے نواحی علاقے سینٹ ڈینس میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی پولیس نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بعض خبروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین بتائی گئی ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کے دوران پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
گرفتار شدہ گان کا ڈی این ٹیسٹ کئے جانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سے دو افراد ، پیرس کے حالیہ خونی واقعات میں ملوث ہیں۔
فرانسیسی ذرائع کے مطابق پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں پانچ سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق دو افراد اب بھی سنیٹ ڈینس کے ایک فلیٹ میں چھپے ہوئے ہیں۔
پولیس نے یہ کاروائی عبدالحمید ابا عود کی گرفتاری کے لیے کی ہے جسے پیرس حملوں کا ماسٹر مائند قرار دیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعے کی شام پیرس میں سات مقامات پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات اور خود کش حملوں میں ایک سو تیس افراد ہلاک اور ساڑھے تین سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔