Nov ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • فرانس میں مظاہروں پر پابندی کی مدت میں توسیع
    فرانس میں مظاہروں پر پابندی کی مدت میں توسیع

فرانس میں حکومت نے پیرس میں مظاہروں پر پابندی کی مدت بڑھا دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت فرانس نے دارالحکومت پیرس اور اس کے مضافات میں عام مقامات پر مظاہروں پر پابندی کی مدت میں آئندہ اتوار تک توسیع کردی ہے۔

پیرس کی پولیس نے پیرس میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد مظاہروں پر پابندی لگا دی تھی۔

ان دہشت گردانہ حملوں میں ایک سو بتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق پیرس میں جمعہ کو ہونے والے حملوں کے مقامات پر ہلاک شدگان کی یاد میں ہونے والے اجتماعات پر پابندی نہیں ہے۔

گزشتہ جنوری میں ہونے والے حملوں کے بعد پیرس میں گیارہ جنوری کو بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں فرانس کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے تھے۔ پیرس میں جمعہ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد نمائش گاہوں کو بھی بند کردیا گیا تھا لیکن اس ہفتے کے اوائل میں انہیں کھول دیا گیا تھا۔

ٹیگس