دہشت گردوں نے پناہ گزینوں کے بحران سے ناجائز فائدہ اٹھایا
Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
فرانس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بعض دہشت گردوں نے اس ملک میں پناہ گزینوں کے بحران سے ناجائز فائدہ اٹھایا۔
فرانسیسی اخبار لوفیگارو کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم مانوئیل والس نے جمعرات کے دن کہا کہ پیرس حملوں میں ملوث بعض دہشت گردوں نے پناہ گزینوں کے بحران سے ناجائز فائدہ اٹھایا اور وہ فرانس میں داخل ہوگئے جبکہ بعض دہشت گرد فرانس میں رہائش پذیر تھے۔
واضح رہے کہ جمعے کے دن پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ایک سو تیس سے زیادہ افراد ہلاک اور تین سو پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمےداری قبول کی ہے۔