Nov ۲۱, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب: شیعہ آبادی والے شہر قطیف پر سیکورٹی اہلکاروں کا حملہ
    سعودی عرب: شیعہ آبادی والے شہر قطیف پر سیکورٹی اہلکاروں کا حملہ

سعودی عرب کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے شیعہ آبادی والے شہر قطیف پر حملہ کیا ہے۔



خبروں کے مطابق سعودی عرب کی شاہی حکومت کے خصوصی سیکورٹی دستے کے اہلکار دس بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ قطیف شہر میں داخل ہوئے اور انہوں نے متعدد علاقوں کا محاصرہ کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اشتعال انگیز کاروائی کا مقصد مفید عمران نامی ایک نوجوان سیاسی کارکن کو گرفتار کرنا تھا۔مفید عمران کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے سن دوہزار گیارہ میں القدیح کے علاقے میں عوامی تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق سعودی عرب کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مفید عمران کے نہ ملنے پر اس کے بھائی اور والد کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب کی شاہی حکومت ملک میں سن دوہزار گیارہ سے جاری عوامی تحریک کو طاقت کے بل پر کچلنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے اس تحریک کی قیادت کرنے والے سرکردہ رہنما آیت اللہ باقر نمر کو گرفتار اور انہیں موت کی سزا بھی سنائی ہے۔

آیت اللہ نمر کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد سے سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں سخت بے چینی پھیل گئی ہے

ٹیگس