Nov ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈی میزئر
    جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈی میزئر

داعش میں جرمنی کے سات سو ساٹھ باشندے شامل ہوئے ہیں۔

جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق جرمنی کے وزیر داخلہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ داعش میں جرمنی کے سات سو ساٹھ باشندے شامل ہوئے ہیں جن میں سے ایک سو بیس ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈی میزئر نے اس پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ داعش میں شامل ہونے والے جرمن باشندوں میں بیس فیصد عورتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش میں شامل ہونے والے جرمن باشندوں میں اکثر کی عمریں تیس سال سے کم ہیں اور ان کا بچپن اور جوانی جرمنی میں گذری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کے پاس جرمنی کے ساتھ ہی دوسرے ملکوں کے پاسپورٹ بھی موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے کم سے کم ستّر افراد دہشت گردی کی ٹریننگ لینے کے بعد جرمنی واپس چلے گئے ہیں اور ان میں سے بعض دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جرمن وزیر داخلہ نے ان لوگوں کی جرمن شہریت منسوخ کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے جو داعش میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹیگس