Nov ۲۶, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے
    امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

امریکہ کے مختلف شہروں میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک پولیس نے بدھ کی رات مظاہرہ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔ نیویارک کے شہریوں نے شیکاگو اور میناپولیس کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک پولیس نے دسیوں مظاہریں کو گرفتار کرلیا ہے۔

شیکاگو میں بھی بدھ کی رات سے حالات کشیدہ ہیں۔ پولیس نے بدھ کو ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں پولیس کو اکتوبر دوہزار چودہ میں ایک سترہ سالہ سیاہ فام نوجوان پر اندھا دھند گولیاں چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس سیاہ فام نوجوان کو سولہ گولیاں لگی تھیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد عوام میں غم وغصہ پھیل گیا اور انہوں نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

میناپولیس میں مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سیاہ فام نوجوان کی ویڈیو بھی جاری کی جائے جسے ایسی حالت میں قتل کیا گیا تھا جبکہ اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پڑی تھیں۔ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ سیاہ فام نوجوان کو سولہ بار گولیوں سے چھلنی کرنے کی ویڈیو بڑی دلخراش ہے۔

ٹیگس