جنوبی افغانستان میں گیارہ طالبان ہلاک
Nov ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
-
جنوبی افغانستان میں گیارہ طالبان ہلاک
جنوبی افغانستان میں بائیس طالبان ہلاک اور گرفتار کر لئے گئے ہیں
افغانستان کی سرکاری فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک اور سنگین میں کارروائی کر کے گیارہ طالبان کو ہلاک اور گیارہ کو گرفتار کر لیا ہے -
افغان فوج کے بیان کے مطابق ضلع سنگین کے گورہ علاقے میں نو طالبان ہلاک اور ایک کمانڈر سمیت چار طالبان کو گرفتار کرلیا گیا ہے- فوج کے مطابق اسی ضلع کے مایگیر علاقے میں دو طالبان کو ہلاک اور ان کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا گیا جبکہ ضلع گرشک کے نہر سراج علاقے میں سات طالبان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے ہتھیار قبضے میں لے لئے گئے-
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ ہلمند کے بعض علاقوں کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-