بوکو حرام نے نائیجیریا میں عزاداران حسین پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
نائیجیریا میں عزاداران حسین پر خودکش حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے قبول کرلی ہے۔
فرانس پریس کے مطابق ہفتے کے روز بوکو حرام کی جاری کردہ بیان میں کہا کیا ہے کہ مشرقی نائیجیریا کے شہر کانو کے قریب واقع گاؤں داکا سوئے میں خود کش دھماکہ اس کے بھیجے ہوئے خودکش بمبار نے کیا ہے۔نائیجیر کے شیعہ مسلمانوں کی نتظیم اسلامی تحریک کے سربراہ نے بھی بتایا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے جمعہ کی شام عزاداروں کے جلوس میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑادیا تھا۔اس حملے میں بائیس عزادار شہید اور اڑتیس زخمی ہوگئے تھے۔
بوکوحرام نے دھمکی دی ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے خاتمے تک ایسے حملے جاری رہیں گے۔نائیجیریا میں اس سے پہلے بھی شیعہ مسلمانوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کا گروہ بوکو حرام نائیجیریا اور اس کے ہمسایہ ممالک میں سرگرم ہے۔ اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعدو شمار کے مطابق بوکوحرام کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں سترہ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔