افغانستان میں مارٹر گولے کے دھماکے میں سترہ بچے ہلاک اور زخمی
Dec ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
-
افغانستان میں مارٹر گولے کے دھماکے میں سترہ بچے ہلاک اور زخمی
افغانستان میں مارٹر گولے کے دھماکے میں سترہ بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ بغلان کی پولیس نے منگل کو بتایا کہ اس صوبے کے کھنڈرات میں برسوں پرانے ایک مارٹرگولے کا دھماکا ہونے سے سترہ بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
بچے مارٹر گولے سے کھیل رہے تھے کہ اسی دوران اس میں دھماکا ہوگیا۔ کھیل کے دوران بچوں کو مارٹر گولہ کھنڈرات میں پڑا مل گیا تھا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کابل میں بھی ایک اسکول کے پاس ایک پرانے مارٹر گولے میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے تھے۔