Dec ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • بروکینگز انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق امریکہ اور مصر کو ٹوئٹر پر داعش کی حمایت کے سلسلے میں چوتھا اور پانچواں مقام حاصل ہے۔
    بروکینگز انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق امریکہ اور مصر کو ٹوئٹر پر داعش کی حمایت کے سلسلے میں چوتھا اور پانچواں مقام حاصل ہے۔

امریکہ کے ایک انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ٹوئٹر پر دہشتگرد گروہ داعش کی حمایت کرنے میں پہلے نمبر پر ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بروکینگز انسٹی ٹیوٹ نے اپنے حالیہ ریسرچ سروے میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کو سب سے زیادہ افرادی قوت دینے والا ملک ہونے کےساتھ ساتھ ٹوئٹر پر اس وحشی گروہ کی سب سے زیادہ حمایت کرنے والا ملک بھی ہے۔

بروکینگز انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق سعودی عرب کے بعد عراق اور شام کے بعض علاقے جو داعش کے زیر قبضہ ہیں ٹوئٹر پر داعش کی حمایت میں دوسرا اور تیسرا مقام رکھتے ہیں۔ ادھر امریکہ اور مصر کو ٹوئٹر پر داعش کی حمایت کے سلسلے میں چوتھا اور پانچواں مقام حاصل ہے۔ اس سے قبل انتہا پسندی اور سیاسی تشدد کے بارے میں تحقیقات کرنے والے برطانوی انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا تھا داعش میں سب سے زیادہ تعداد سعودی شہریوں کی ہے۔

ٹیگس