Dec ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکی یونیورسٹی مینے سوٹا کے پروفیسر اور سیاسی تجزیہ کار ولیم بیمن
    امریکی یونیورسٹی مینے سوٹا کے پروفیسر اور سیاسی تجزیہ کار ولیم بیمن

امریکی یونیورسٹی مینے سوٹا کے پروفیسر اور سیاسی تجزیہ کار ولیم بیمن نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی کی فائل بند ہونے سے ایران کے خلاف الزامات کا بے بنیاد ہونا ثابت ہو گیا۔

پروفیسر ولیم بیمن نے ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ اس نے این پی ٹی معاہدے کی ہمیشہ پاسداری کی ہے اور آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف تمام الزامات شروع سے ہی بے بنیاد تھے۔

انھوں نے کہا کہ اگرچہ امریکی سیاستداں ایران پر لگائے گئے الزامات کے غلط ہونے پر مبنی اس واضح رپورٹ کے باوجود بدستور اس مسئلے کو اس کے برعکس اور الٹ دکھانے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن یہی سیاستداں اپنی بے ربط تشریحات کے باوجود یہ دعوی نہیں کر سکتے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔

پروفیسر ولیم بیمن نے مزید کہا کہ بش حکومت نے منافقین کے دہشت گرد گروہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے صرف اس مقصد سے ایران کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے کہ وہ امریکہ اور یورپی ملکوں کے عوام کے سامنے ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو ختم کرنے کے منصوبے کے لیے کوئی جواز پیش کر سکے۔

ٹیگس