Dec ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملوں میں اب تک کم سے کم سترہ ہزار افراد ہلاک اور چھبیس لاکھ سے زیادہ دربدر ہو چکے ہیں-
    نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملوں میں اب تک کم سے کم سترہ ہزار افراد ہلاک اور چھبیس لاکھ سے زیادہ دربدر ہو چکے ہیں-

شمال مشرقی نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں سولہ عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں-

رپورٹوں کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا کی ریاست بورنو کے مختلف علاقوں پر بوکو حرام کے حملوں میں سولہ افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے- بوکو حرام نے حملے کے دوران بہت سے مکانوں کو نذر آتش کر دیا- صوبہ بورنو میں بو کو حرام کے حملوں میں مرنے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں- نا‏ئیجیریا کی فوج نے اس سے قبل بدھ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ صوبہ بورنو میں دہشت گردانہ حملے میں چھ افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئے ہیں- بوکو حرام گذشتہ چھ برسوں سے نائیجیریا کی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے- نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملوں میں اب تک کم سے کم سترہ ہزار افراد ہلاک اور چھبیس لاکھ سے زیادہ دربدر ہو چکے ہیں-

ٹیگس