کینیڈا کی جانب سے شیخ باقر نمر کو شہید کرنے کے سعودی اقدام کی مذمت
کینیڈا نے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کو شہید کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
کینیڈا کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں آیت اللہ شیخ باقر نمر کو موت کی سزا دینے کے آل سعود کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کے آزادی کے حق کا احترام کرے-
امریکی اخبار ہافینگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ کینیڈا کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک سعودی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پاسداری کرے اور اپنے سیاسی مخالفین کی پرامن آزادی کا احترام کرے - کینیڈا کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب سے کہا کہ وہ موت کی سزائیں دینے میں انصاف کا خیال رکھے -
کینیڈا کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کو سعودی عرب کے اس اقدام سے اس بات پر تشویش لاحق ہے کہ اس سے علاقے میں مذہبی اختلافات میں اور شدت آئے گی -