Jan ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • مشرقی افغانستان میں کارروائی میں داعش کے سولہ دہشت گرد ہلاک

افغانستان کی فوج نے ملک کے مشرقی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ داعش کے سولہ عناصرکو ہلاک کر دیا ہے۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کی سیکورٹی فورسز کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوجیوں نے صوبہ ننگرہار کے علاقے بتی کوٹ میں کارروائی کر کے داعش کے سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب داعش کے دہشت گردوں نے بتی کوٹ کے علاقے میں پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کر دیا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار کے علاقے چپرہار میں طالبان اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں داعش کے نو اور طالبان کے چھےدہشتگرد مارے گئے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ٹیگس