Jan ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • جان کیری جواد ظریف سے ویانا میں ملاقات کریں گے

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ملاقات کریں گے۔

روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وزیر خارجہ جان کیری ہفتے کے روز مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد سے قبل ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ صلاح و مشورے کے لیے ویانا جائیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک باخبر عہدیدار نے کہا ہے کہ جان کیری ویانا میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کریں گے۔

پروگرام کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ساتھ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد جواد ظریف اور فیڈریکا موگرینی مشترکہ جامع ایکشن پر باضابطہ عمل درآمد کے آغاز کے طور پر مشترکہ بیان پڑھیں گے۔

اس مشترکہ بیان سے قبل ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں آئی اے ای اے کی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

ٹیگس