Jan ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کا خیرمقدم کیا۔
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کا خیرمقدم کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کامیابی نے ظاہر کر دیا ہے کہ بہتر ہے بین الاقوامی تشویش کو سفارت کاری کے ذریعے اور صبر و شکیبائی کے ساتھ دور کیا جائے۔

نیویارک سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے یہ بیان آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کی جانب سے ایران کے اپنے ایٹمی وعدوں پر عمل کی تائید کے بعد جاری کیا۔

بان کی مون نے اس بیان میں امید ظاہر کی کہ اس معاہدے کی کامیابی سے علاقے اور علاقے سے باہر کے امن و استحکام اور سلامتی کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون میں اضافہ ہو گا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ قرارداد بائیس سو اکتیس سمیت سلامتی کونسل میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے بھی ایک بیان میں ایران اور بڑی طاقتوں کے ایٹمی معاہدے کو ایک تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم حقیقی صورت میں تاریخی سفارتی کامیابی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔

ٹیگس