Jan ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے چھالیسواں اجلاس کا انعقاد
    سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے چھالیسواں اجلاس کا انعقاد

سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کا چھالیسواں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور اجلاس کے سربراہ کلاوس شوآب نے بدھ کے روز اس اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا سے اپیل کی کہ وہ نئے نظریات پیش کر کے دنیا کو تبدیل کرنے کا راستہ ہموار کریں۔

دنیا کے چالیس ممالک کے سربراہان مملکت سمیت دو ہزار چار سو سیاسی و اقتصادی شخصیات تئیس جنوری تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں شریک ہیں۔ ڈیووس اجلاس کے منتظمین نے چوتھے صنعتی انقلاب کے آغاز کو اس اجلاس کا اصلی محور قرار دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی، دہشت گردی کے خطرات اور ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے جیسے موضوعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور صدر مملکت کے دفتر کے انچارج محمد نہاوندیان بھی ڈیووس اجلاس میں شریک ہیں۔

ٹیگس