ترکی کے جنوبی علاقے میں جنگ بندی کی ضرورت، موگرینی
Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے ترکی کے جنوبی علاقے میں فوج اور پی کے کے، کے چھاپہ ماروں کے درمیان جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
فیڈریکا موگرینی نے پیر کو انقرہ میں ترک حکام سے اپنی ملاقات کے بعد کہا کہ یورپی یونین ہر قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے اور جنوبی ترکی میں فوج اور کرد چھاپہ ماروں کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔
فیڈریکا موگرینی نے ترک وزیر خارجہ چاؤش مولود اوغلو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا کو اس وقت خطرناک چیلنجوں کا سامنا ہے جن کا آغاز شام سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ شامی باشندے پرامن طریقے سے اپنے ملک میں زندگی بسر کریں۔