Feb ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • روس دہشت گردی کے مقابلے میں شامی حکومت کا حامی

روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ روس دہشت گردی کے مقابلے میں شامی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

ماسکو سے سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے جمعے کے دن کہا کہ روس دہشت گردی کے مقابلے میں شام کی حمایت کرتا ہے اور وہ بحران شام کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

دیمیتری پسکوف کا مزید کہنا تھا کہ روس بحران شام کو بین الاقوامی کوششوں کے دائرہ کار میں پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق شامی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے یورپ والوں کے اس الزام کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا کہ روس نے دہشت گردی کے مقابلے میں شام کی حکومت اور سیکورٹی فورسز کی حمایت کرکے جنیوا مذاکرات کو ناکام بنایا ہے۔

ٹیگس