Feb ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویتالی چورکین
    اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویتالی چورکین

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویتالی چورکین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بارے میں چھ فریقی مذاکرات کے از سر نو آغاز کے لئے حالات سازگار نہیں ہیں۔

نیویارک سے ایتارتاس کی رپورٹ کے مطابق، ویتالی چورکین نے اتوار کے دن کہا کہ موجودہ صورتحال جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق چھ فریقی مذاکرات کے از سر نو آغاز کے لئے مناسب نہیں ہے۔ ویتالی چورکین نے مزید کہا کہ اگرچہ چھ فریقی مذاکرات کے لئے حالات سازگار نہیں ہیں لیکن روس کو امید ہے کہ ان مذاکرات کا از سر نو آغاز کیا جائے گا۔

شمالی کوریا سنہ دو ہزار تین میں جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق مذاکرات میں شریک ہوا تھا۔ ان مذاکرات میں شامل شرکا امریکہ، روس، چین، جنوبی کوریا اور جاپان ہیں۔ ان مذاکرات سے شمالی کوریا کے نکلنے کی وجہ سے سنہ دو ہزار آٹھ سے یہ مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے اور یہ ڈیڈ لاک اب تک برقرار ہے۔

ٹیگس