Feb ۱۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • روس شام میں ممنوعہ فضائی حدود  کے قیام کا مخالف

روس نے شام میں ممنوعہ فضائی علاقے کے قیام کی سخت مخالفت کی ہے۔

روس کے نائب وزیرخارجہ گنادی گاتیلوف نے کہاہے کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں ممنوعہ فضائی حدود قائم نہیں کی جا سکتیں-

انہوں نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں شام کے اندر ممنوعہ فضائی حدود قائم کئے جانے پر مبنی ترکی اور جرمنی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ شام کی فضائی حدود میں ہر قسم کی ممنوعہ فضائی حدود کا قیام شامی حکومت کی اجازت اور ساتھ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری سے ہی ممکن ہے -

واضح رہے کہ اس سے پہلے ترکی کے نائب وزیراعظم یالچین اکدوقان نے اپنے ایک مداخلت پسندانہ بیان میں کہا تھا کہ انقرہ شام کے اندر دس کلومیٹر کے فاصلے پر ممنوعہ فضائی حدود کے قیام کا خواہاں ہے - دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی منگل کو اپنے ایک بیان میں شام میں ممنوعہ فضائی حدود کے قیام کی حمایت کی تھی -

ٹیگس