Feb ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • عالمی برادری شام کے سرحدی علاقوں میں ترکی کے حملے بند کرائے، روس

روس نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ شام کے سرحدی علاقوں میں ترکی کے حملے بند کرائے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ شا م کے اندر ترک فوج کے حملوں کو روکنے کے لئے انقرہ پر دباؤ ڈالے اور ان علاقوں میں انسانی جانوں کے ضیاع کو روکے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگو کونا شنکوف نے کہا کہ ترک فوج، شام کی سرحدوں کے اندر اپنے توپ خانوں کے حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک بڑی تعداد میں عام شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے بین الاقوامی ادارے ترک فوج کے ان حملوں کا جائزہ لیں اوراس سلسلے میں خاموشی ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے ترک حکام کے ان بیانات پر تنقید کی کہ امریکا اور روس کے ذریعے شام کے اندر حملے روک دینے کی درخواست کے باوجود وہ اپنے حملے جاری رکھیں گے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے لاذقیہ میں روسی فضائیہ کے اڈے میں ہم آہنگی کا کام شروع ہو گیا ہے۔

ٹیگس