Feb ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد

یورپی پارلیمان نے سعودی عرب کے ہاتھوں یمن کے عام شہریوں کے قتل عام پر احتجاج کرتے ہوئے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ سعودی حکومت کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کرے۔

یورپی پارلیمان نے دو سو بارہ مخالف ووٹوں کے مقابلے میں تین سو انسٹھ ووٹوں سے سعودی عرب کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی منظوری دے دی۔ ووٹنگ کے عمل میں اکتیس ارکان نے حصہ نہیں لیا۔ یورپی پارلیمان نے اس قرارداد میں برطانیہ فرانس اور دیگر یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے لئے اپنے ہتھیاروں کی فروخت بند کر دے۔

اگرچہ سعودی عرب پر ہتھیاروں پر پابندیوں کے بارے میں یورپی پارلیمان کی یہ قرارداد حتمی طور پر نافذالعمل نہیں ہے لیکن یورپی پارلیمان کے ممبران کو توقع ہے کہ وہ یورپی یونین پر دباؤ ڈال کر اس قرارداد کو نافذ کرا سکیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس چھبیس مارچ سے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی باشندے بے گھر ہوئے ہیں۔

ٹیگس