Feb ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  •  سعودی عرب کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی عائد کی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب پر ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے پاس ایسے ٹھوس ثبوت ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر اپنے حملوں کے دوران جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں سبھی ملکوں سے کہا ہے کہ یمن میں جب تک جنگ ختم نہیں ہو جاتی وہ یمن کی جنگ میں شریک ملکوں کو اسلحہ فروخت نہ کریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بیان ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے میں شامل رکن ملکوں، ای ٹی ٹی کے اجلاس سے قبل جاری کیا ہے، جو پیر سے جنیوا میں شروع ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے بارہا یہ اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنے حملوں کے دوران ممنوعہ ہتھیاروں منجملہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔

ٹیگس