Mar ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

انڈونیشیاءکے جنوب مغربی علاقے میں خوفناک زلزلے نے ملک کو ہلاکر رکھ دیاہے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ۔ بعض خبروں میں زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ دو بھی بتائی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہاہے کہ زلزلے کا مرکز انڈونیشیا کے جنوب مغرب میں آٹھ سو آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری اپنے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے ۔ تاہم تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ حکام نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذکردی ہے اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات نے سونامی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے وارننگ جاری کر دی ہے ۔

 

ٹیگس