Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • جرمنی نے ترکی میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

جرمنی نے ترکی میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض وجوہات کی بنا پر وہ ترکی میں اپنا سفارتخانہ بند کر رہی ہے -

جرمن وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق استنبول میں جرمن قونصل خانہ اور ایک جرمن اسکول بھی بند کیا جا رہا ہے -

جرمنی کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ انقرہ اور استنبول میں اپنے سفارتحانے اور قونصل خانے کو اس لئے بند کر رہی ہے کہ ترکی میں جرمن شہریوں پر حملے کی غیر مصدقہ دھمکی ملی ہے -

واضح رہے کہ انقرہ میں گذشتہ دومہینے میں دو انتہائی خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں -

تازہ ترین بم دھماکہ گذشتہ اتوار کی رات انقرہ میں ہوا جس میں کم سے کم سینتیس عام شہری ہلاک ہوگئے -

کردستان ورکرز پارٹی یا پی کے کے سے وابستہ تاک نامی گروہ نے گذشتہ دو مہینے کے دوران ہونے والے دونوں ہی دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے -

اس گروہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ ترکی میں اپنے حملے جاری رکھے گا - مذکورہ گروہ نے کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں میں عام شہریوں کا بھی مارا جانا ناگزیر ہوگا –

ٹیگس