Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • آسیان کے رکن ملکوں سے اپنی اجتماعی طاقت کے مظاہرے کی اپیل

ہندوستان کی وزیر خارجہ نے آسیان کے رکن ملکوں سے اپنی اجتماعی طاقت کے مظاہرے کی اپیل کی ہے۔

نیپال میں سارک اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ سارک کے رکن ملکوں کو اپنی اجتماعی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سارک کے رکن ممالک مواصلاتی رابطوں کے ذریعے خطے کی ہم آہنگی میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سارک ممالک اگرچہ ترقی کے بے پناہ وسائل سے بہرہ مند ہیں لیکن وہ باہمی تعاون کے فروغ میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سارک نے جنوبی ایشیا میں آزاد تجارت کے حوالے سے جو فیصلے کیے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے۔
انہوں نےکہا کہ ترقی و پیشرفت کے لیے سارک کے رکن ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔
ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غربت ، ناخواندگی، دہشت گردی اور ماحولیاتی مشکلات سارک کے رکن ملکوں کو درپیش اہم ترین مسائل ہیں جن پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان ، ہندوستان، بنگلہ دیش، مالدیپ، سری لنکا ، بھوٹان اور افغانستان سارک کے رکن ممالک ہیں تاہم ان ملکوں کے باہمی اختلافات کے سبب یہ تنظیم اپنے طے شدہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کشمیر کے مسئلے پر ہندوستان اورپاکستان کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو سارک کے اہداف کی تکمیل میں اہم ترین رکاوٹ قرار دیا جاتا ہے۔

ٹیگس