برسلز ایئر پورٹ کو جزوی طور پر کھول دیا گیا
بیلجیئم میں دہشت گردانہ حملوں کے بارہ روز کے بعد برسلز ایئر پورٹ کو جزوی طور پر کھول دیا گیا۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد اب ایئر پورٹ پر پروازیں بحال کر دی گئی ہیں، ابتدائی طور پر صرف تین پروازوں کو اترنے کا پروگرام رکھا گیا تھا، اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے پروازوں کی مکمل بحالی جون کے آخر تک متوقع ہے۔
ایئر پورٹ مینیجر کے مطابق ایئر پورٹ کی صرف بیس فی صد گنجائش سے کام لیا جا رہا ہے اور ہر گھنٹے میں صرف آٹھ سو سے ایک ہزار تک مسافروں کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج کی تعمیر نو میں کئی ماہ لگیں گے اور جون کے آخر تک ایئر پورٹ کی تمام سرگرمیان بحال کی جا سکیں گی۔
برسلز کا ایئر پورٹ بارہ مارچ کو دہشت گرد حملوں کے بعد بند کر دیا گیا تھا، حملے میں ایئر پورٹ کے ڈپارچر ہال سمیت عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا تھا۔
بائیس مارچ کو برسلز ایئر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملوں میں بتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔