دس سال بر سر اقتدار رہنے کے بعد ویتنام کے وزیراعظم برطرف، انگوئن خوان پوک نئے وزیراعظم منتخب
Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
ویتنام کے وزیراعظم کو دس سال کے بعد ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
ارنا نے ویتنام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ویتنام کی قومی اسمبلی نے بدھ کے روز چار سو باسٹھ ووٹوں میں سے چار سو تیس ووٹوں کے ساتھ وزیراعظم انگوئن تان دونگ کو برطرف کر دیا۔ ان کے عہدے کی مدت ختم ہونے میں صرف تین ماہ کا عرصہ باقی تھا۔
انگوئن تان دونگ کو اپنی پارٹی کے اندر مشکلات اور تنقید کا سامنا تھا اور پارٹی رہنماؤں نے ان پر مالی بدعنوانی کا الزام لگایا تھا۔
دوسری جانب ویتنام کی پارلیمنٹ نے انگوئن خوان پوک کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ انھوں نے چار سو نوے میں سے چار سو چھیالیس ووٹ حاصل کیے۔