ایران کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم کی ٹیلیفونی گفتگو، علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال
ایران کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم نے آج ٹیلیفونی گفتگومیں علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے
سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ٹیلیفونی گفتگو میں خطے میں امن و سلامتی کے لیے سفارت کاری کی اہمیت پر تاکید کی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے پائیدار مذاکرات اور سفارتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کے پیش نظر کہ جن کی جڑیں مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے میں پیوست ہیں، شہباز شریف اور پزشکیان نے دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے منظم اعلی سطحی رابطوں اور مشاورت کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کے میدان میں تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے بھی آج سہ پہر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ جس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور بحران پر قابو پانے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی ترجیح پر زور دیا۔