Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  •  شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل کے انجن کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلیسٹیک میزائل کے لئے ڈیزائن کئے گئے انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے-

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے بین البر اعظمی بیلیسٹیک میزائل کے لئے ڈیزائن کئے گئے انجن کا تجربہ سنیچر کو اس ملک کے رہنما کیم جونگ اون کی موجودگی میں کیا-

آئی سی بی ایم انجن کا کامیاب تجربہ سوہائی نام کے مرکز سے کیا گیا-

اس کامیاب تجربے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ شمالی کوریا اب مزید ایٹمی ہتھیاروں سے لیس نئے قسم کے بین البراعظمی بیلیسٹک راکٹوں سے حملہ کر سکتا ہے - کیم جونگ اون نے کہا کہ شمالی کوریا اب اپنا حملہ ،امریکہ کے زمینی علاقے سمیت زمین پر کسی بھی دشمن کو ختم کر سکتا ہے-

شمالی کوریا کی سرکاری نیوزایجنسی "کے سی این اے" کے مطابق اس انجن سے شمالی کوریا نے امریکی سرزمین پر حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے-

ٹیگس