Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • القاعدہ کے قیام میں امریکہ اور سعودی عرب کے کردار کا اعتراف

قومی سلامتی کے امریکی مشیر نے القاعدہ کے قیام میں امریکہ اور سعودی عرب کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی بن روڈز نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی القاعدہ کے قیام کا سبب بنی اور سعودی عرب نے اس کی مالیاتی حمایت روکنے کی کوشش نہیں کی۔ گیارہ ستمبر کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے مقدمے کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے بن روڈز نے القاعدہ کے قیام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ناگوار حادثات امریکی خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے سن اسی کے عشرے میں القاعدہ کی حمایت کی اور یہ لوگ بعد میں طالبان بن گئے۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے گیارہ ستمبر کے حملوں میں سعودی عرب کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے متعدد دولت مند لوگ انتہا پسند گروہوں کی براہ راست حمایت کر رہے تھے ۔

بن روڈز نے صاف صاف کہا کہ القاعدہ کے قیام کے لیے سب سے زیادہ پیسہ سعودی عرب نے فراہم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ رہے ہیں کیونکہ سعودی عرب کا تیل ہماری ضرورت تھی اور اسی ضرورت کے تحت ہم سعودی عرب کی سلامتی کا تحفظ کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس